فلسطینی وزارت صحت نے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیرضروری طورپربیرون ملک کا سفرنہ کریں۔ یہ ہدایت کرونا وائرس کے خطرے کی وجہ سے دی گئی ہے۔
غزہ میں وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بیرون ملک غیر ضروری سفرنہ کریں کیونکہ اس وقت کرونا وائرس تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے۔
بیرون ملک سے واپس آنے والے شہریوں کو 14 دن کے لیے قرنطینہ میں رکھا جا رہا ہے تاکہ کرونا وائرس کے خطرے سے بچا جاسکے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ فی الحال غزہ کے علاقے میں کرونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا،تاہم غرب اردن میں 16 کیسز کی تصدیق کی جا چکی ہے۔