چهارشنبه 30/آوریل/2025

النصیرات سانحے کے ذمہ داروں کا کڑا احتساب کریں گے: سلامہ معروف

اتوار 8-مارچ-2020

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں گذشتہ جمعرات کو النصیرات کے مقام پر آتش زدگی کے المناک واقعے کے بعد حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں مجرمانہ غفلت برتنے والے تمام افراد کو بلا تفریق کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔

خیال رہے کہ غزہ کی پٹی میں ایک بیکری کے قریب گذشتہ جمعرات کو ایک آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی تھی جس کےنتیجے میں 11 فلسطینی شہید اور 57 زخمی ہوگئے تھے۔

غزہ میں حکومت کے شعبہ اطلاعات کے انچارج سلامہ معروف نے کہا کہ النصیرات کیمپ میں آتش زدگی کا واقعہ قومی سانحہ ہے۔ اس کا جو بھی ذمہ دار ہے اس کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی ہوگی۔

خیال رہے کہ اس حادثے میں 10 دکانیں اور 8 گاڑیاں مکمل طورپر نذرآتش ہو گئی تھیں۔

مختصر لنک:

کاپی