شنبه 16/نوامبر/2024

امریکی امن منصوبہ اسرائیل کے لیے صدی کا سنہری موقع ہے: نیتن یاھو

منگل 3-مارچ-2020

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مشرق وسطیٰ کے لیے پیش کردہ امن منصوبہ صہیونی ریاست کے لیے صدی کا ‘سنہری موقع’ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکی امن منصوبے کے تحت جن فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کی خود مختاری کی تجویز دی گئی ہے ان پرہم اپنی خود مختاری قائم کریں گے۔

ایک ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے نیتن یاھو نے کہا کہ فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی خود مختاری کے ہر اقدام کو امریکا تسلیم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے لیے جس روز امریکی صدر نے سنچری ڈیل منصوبے کا اعلان کیا تو وہ دن اسرائیل کے لیے تاریخی دن اور امریکی منصوبہ صدی کا سنہری موقع ہے۔ ہم اس موقعے کو ضائع نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینیوں کے ساتھ رابطے کے لیے دروازے کھلے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کی روشنی میں فلسطینیوں کے ساتھ بات چیت کی جاسکتی ہے۔

خیال رہے کہ 28 جنوری 2020ء کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کے لیے اپنے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔ اس منصوبے میں فلسطینی علاقوں میں قائم یہودی کالونیوں، وادی اردن، بیت المقدس اور دوسرے فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی ریاست کی خود مختاری تسلیم کی گئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی