جمعه 02/می/2025

بجٹ میں خسارے کی وجہ سے اونروا کی بہت سی خدمات بند ہو جائیں گیں

پیر 2-مارچ-2020

اونروا نے خبردار کیا ہے کہ اگر آئندہ مئی تک اسکے بجٹ میں  خسارے کو پورا نا کیا گیا تو  فلسطینی پناہ گزینوں کو مہیا کی جانے والی انکی بہت سی خدمات  بند ہو جائیں گیں۔

اونروا کے ترجمان عدنان ابو حسنہ نے کہا کہ اگر ایجنسی کے بجٹ خسارے کو جو اندازا ایک بلین اور 275 ملین ڈالر تک ہے کو آئندہ مئی تک پورا نا کیا گیا تو اونروا کی خدمات کے  بہت سے پروگرام اثر انداز ہونگے جسمیں تعلیم ، صحت اور خوراک کی تقسیم ، اور اسکی خدمات کے پانچوں شعبے شامل ہیں۔

ابو حسنہ نے ایجنسی کی حالت کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کام جاری رکھنے کے لیے سخت طریقہ کار اپنانا پڑے گا۔ 

اونروا نے حال ہی میں 1.4 ملین کے ضروری فنڈ کی اپیل کی ہے تاکہ وہ اپنہ ضروری خدمات جاری رکھ سکے جسمیں زندگی بچانے کی انسانی امداد اور پوری مشرق وسطیٰ میں  5.6  ملین رجسٹرڈ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے ضروری امداد شامل ہے۔

تاہم ، اس کو درکار فنڈز میں سے صرف  125 ملین  ڈالر وصول ہوئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی