اسرائیل میں کل 2 مارچ کو ہونے والے کنیسٹ کے انتخابات سے قبل اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو پرفلسطین میں یہودی آباد کاری کا جنون سوار ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اپنا ووٹ بنک بڑھانے کے لیے فلسطین میں یہودی آباد کاری کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی دفاع اراضی کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کےسنچری ڈیل منصوبے کو آگے بڑھانے اور یہودی انتہا پسندوں کو خوش کرنے کے لیے فلسطین میں یہودیوں آبادی کار کررہا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی برادری کی طرف سے شدید تنقید اور مذمت کے باوجود نیتن یاھو پر یہودی آباد کاری کا جنون سوار ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاھو نے غرب اردن کے سیکٹر ‘ای ون’ میں 3500 مکانات کی تعمیرکی منظوری دی۔ یہ مکانات معالیہ ادومیم یہودی کالونی میں تعمیر کیے جائیں گے۔ یہ مکانات سلامتی کونسل کی قرارداد 2334 کی کھلم خلاف ورزی ہے۔
اس سے قبل اسرائیلی وزیراعظم نے یہودی آبادکاری کے دو الگ منصوبوں پرعمل درآمد کا اعلان کیا۔ ان میں 2200 مکانات الگ اور 3000 الگ مکانات کی تعمیر شامل ہے۔
خیال رہے کہ کل سوموار کو اسرائیلی کنیسٹ کے 23 ویں عام انتخابات ہو رہے ہیں۔ ان انتخابات میں بھاری اکثریت حاصل کرنے کے لیے بنجمن نیتن یاھو ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔