چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج کا نابلس میں فلسطینی مظاہرین پر حملہ، 134 شہری زخمی

ہفتہ 29-فروری-2020

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں جبل العرمہ کے مقام پر اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین کی ایک ریلی پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں کم سے کم 134 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں  بچے بھی شامل ہیں۔

فلسطینی طبی امدادی ادارے ‘ہلال احمر’ کے مطابق اسرائیلی فوج اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں کم سے کم 134 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب فلسطینیوں کی ایک بڑی تعداد نے بیتا قصبے اور جبل العرمہ میں احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئی۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر طاقت کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

ہلال احمر فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں پر براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجےمیں ایک شہری کمر میں گولی لگنے سےشدید زخمی ہوگیا۔ تین فلسطینیوں کے سروں پر آنسوگیس کے گولے لگے جب کی متعدد فلسطینیوں کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے کی گئی آنسوگیس شیلنگ سے 76 فلسطینی زخمی ہوئے جب کی ربڑ کی دھاتی گولیوں سے 53 فلسطینیوں کو نشانہ بنایا گیا۔

ہلال احمر کے مطابق اسرائیلی فوج کے تشدد سے 16 فلسطینی بچے بھی زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار نے بتایا کہ بیتا اور جبل العرمہ میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان تصادم کا سلسلہ رات بھر جاری رہا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی