جمعه 15/نوامبر/2024

اسماعیل ھنیہ کی کویت کے قومی دن پر امیر کویت کو مبارک باد

بدھ 26-فروری-2020

اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کویت کے قومی دن کی مناسبت سے کویت کے امیر اور کویتی قوم کو مبارک باد پیش کی ہے۔

خیال رہے کہ کویت کے عوام 59 واں قومی دن قومی جوش وجذبے کے ساتھ منا رہے ہیں۔اس مناسبت سے حماس کی قیادت بالخصوص اسماعیل ھنیہ نے امیر کویت الشیخ صباح الاحمد الجابر الصباح مبارک باد پیش کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسماعیل ھنیہ کی طرف سے امیر کویت کو ایک تہنیتی مکتوب ارسال کیا ہے جس میں برادر ملک کویت کی حکمراں قیادت اور قوم کو حماس اور فلسطینی قوم کی طرف سے مبارک باد پیش کی گئی ہے۔

مکتوب میں کہا گیا ہے کہ حماس اور فلسطینی قوم قضیہ فلسطین سے متعلق امیر کویت کے اصولی اور دیرینہ موقف کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ کویت نے ہرمشکل وقت میں فلسطینی قوم کا ساتھ دیا اور فلسطینی قوم کے اصولی مطالبات، حق خود ارادیت اور بنیادی انسانی حقوق کی ہمیشہ حمایت کرکے فلسطینی قوم کے دلوں میں اپنی جگہ بنائی ہے۔ ہم کویت کی قیادت کی طرف سے قضیہ فلسطین سے متعلق اپنائے گئے موقف کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی