جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ میں کشیدگی کے بعد اسرائیل نے بیت حانون گذرگاہ بند کر دی

منگل 25-فروری-2020

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں کشیدگی کے بعد اسرائیلی فوج نے غزہ اور غرب اردن کو ملانے والی بیت حانون گذرگاہ غیرمعینہ مدت کے لیے دو طرفہ آمد ورفت کے لیے بند کردی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ میں بارڈر حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے بیت حانون گذرگاہ کو دو طرفہ آمدو رفت کے لیے بند کردیا ہے۔ یہ بندش اچانک اور کسی پیشگی نوٹس کے بغیر عمل میں لائی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی سے متعدد فلسطینی جو اپنے پیاروں سے ملنے غرب اردن جا رہے تھے کو سرحد سے واپس کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ بیت حانون گذرگاہ غرب اردن اور غزہ کے درمیان آمد ورفت کا سب سے اہم راستہ ہے جہاں سے عام شہری اورکاروباری قافلے گذرتے ہیں۔ حال ہی میں اسرائیلی حکومت نے بیت حانون گذرگاہ سے 10 ہزار تاجروں کوآمد ورفت کی اجازت دینے کا اعلان کیا تھا۔
بیت حانون گذرگاہ کی بندش ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب دوسری طرف غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جب کہ غزہ سے مزاحمت کاروں نے اسرائیلی کالونیوں پر راکٹ باری کی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی