برادر ملک قطرکی طرف سے فلسطین کے جنگ زدہ علاقے غزہ کی پٹی کے عوام کے لیے دل کھول کرامداد فراہم کی جا رہی ہے۔ قطر کی طرف سے اس ماہ غزہ کی پٹی میں ایک لاکھ 20 ہزار مستحق خاندانوں میں 12 ملین ڈالر کی رقم تقسیم کی جائے گی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ میں امداد اور بحالی کی سرگرمیوں کے لیے قائم کردہ قطری کمیٹی کے سربراہ محمد العمادی نے گذشتہ روز غزہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے رہ نما یحییٰ السنوار سے ملاقات کی۔
دونوں رہ نمائوں کے درمیان ہونے والی بات چیت غزہ کے عوام کی معاشی مشکلات، غزہ میں ایک بجلی گھر کے قیام اور دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقعے پر فریقین نے غزہ کے ایک لاکھ بیس ہزار خاندانوں میں فیس کس 100 ڈالر امداد دینے اور 500 نوجوانوں کو شادی کے لیے دو ملین ڈالر کی رقم جب کہ نادار شہریوں کو گھروں کی تعمیر میں مدد کے لیے ایک ملین ڈالر کی امداد فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔