اسپین میں اسرائیلی ریاست کے بائیکاٹ کی ملک گیر مہم شروع ہوئی ہے۔ "پوڈیموس” اور "PSOE” نامی دو جماعتیں اس وسیع مہم کی قیادت کررہی ہیں جس کا مقصد "اسرائیل” کا بائیکاٹ کرنا ہے۔ اس مہم میں 58 اسپانوی بلدیات اور سیاسی ادارے حصہ لے رہے ہیں۔
یہ مہم "اسرائیل” کا بائیکاٹ کرنے کی بین الاقوامی مہم کے دائرہ کار میں آتی ہے جو 2005 میں شروع کی گئی تھی۔اس کا مقصد اسرائیل سے سرمایہ کاری واپس لینا اور اس کے خلاف پابندیاں عاید کرنا شامل کرنا تھا۔
اس مہم کی سرکاری ویب سائٹ کے ذریعہ سامنے آنے والی ایک فہرست کے مطابق دیگر اقدامات کے ساتھ فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
اتحادیوں کی زیرقیادت مہم اسرائیلی کمپنیوں کو کرائے پر جگہ نہ دینے یا ان کی مصنوعات اور خدمات کے حصول کو روکنا ہے۔
"اسرائیل” کے بائیکاٹ کرنے والوں کی فہرست میں اندلس ، اراگون ، استوریاس ، کینری جزیرے ، کینٹبریہ ، کاسٹیلہ لا منچا ، کاسٹیلا ای لیون ، کاتالونیا ، باسکی کنٹری ، ناوررا ، ایکسٹریماڈورا ، گیلیسیا ، بیلاری جزیرے ، میڈرڈ اور والنسیا شامل ہیں۔
اس مہم میں شامل ہونے والی دیگر اہم میونسپل کونسلوں میں کیڈز ، پیڈالونا ، کوریرا ، سانتیاگو ڈی کمپوسٹلا ، نیز ویلینسیہ صوبائی کونسل شامل ہیں۔
دوسری جانب اسپین میں جاری اور اس وسیع بائیکاٹ مہم پر صہیونی ریاست چراغ پا ہے اور اسے فلسطینیوں کی بین الاقوامی سفارت کاری اور بائیکاٹ مہم ‘بی ڈی ایس’ کی کوششوں کا نتیجہ قرار دیا گیا ہے۔