جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل فلسطینی ٹیکسوں سے ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کٹوتی کی کوشش

منگل 18-فروری-2020

اسرائیل کے عبرانی زبان میں شائع ہونےوالے اخبار’معاریو’ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی عدلیہ فلسطینیوں‌کو واجب الاداء رقوم میں سے ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کی رقم کٹوتی کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ اس رقم کی اس لیے کٹوتی کی جا رہی ہے کہ تاکہ یہ رقم دوسری تحریک انتفاضہ کے دوران 15 فلسطینی فدائی حملوں کے متاثرین میں تقسیم کی جاسکے۔

عبرانی اخبار نے لکھا ہے کہ اسرائیل کی فوج داری عدالت نےتحریک فتح، حماس اور اسلامی جہاد کے فدائین کےحملوں کی ذمہ داری فلسطینی اتھارٹی پرعاید کی ہے۔

عبرانی اخبار کے مطابق اسرائیلی ریاست کی کوشش ہے کہ وہ فلسطینیوں کو ٹیکسوں کی مد میں دی جانے والی رقوم میں سے ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کی کٹوتی کرے اور یہ رقم ان اسرائیلیوں میں تقسیم کی جائے جن کے رشتہ دار فلسطینیوں‌کے فدائی حملوں میں ہلاک یا زخمی ہوگئے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی