جمعه 15/نوامبر/2024

چین سے آنے والے افراد کو فلسطین میں الگ تھلگ رکھنے کا فیصلہ

پیر 17-فروری-2020

فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ چین سے آنے والے افراد کو حفاظتی نقطہ نظر کے تحت دیگر فلسطینیوں سے الگ تھلگ رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے تاکہ ان کی وجہ سے کسی قسم کے’کرونا’ وائرس سے محفوظ رکھا جاسکے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ میں وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ غزہ میں ایک اسپتال کو صرف چین سے آنے والے افراد کے طبی معائنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ چین سے آنے والے تمام افراد کو احتیاطی تدابیر کے تحت اسپتال میں رکھا جائے گا۔ چین سے آنے والے متعدد افراد کو 14 دن تک اسپتال میں رکھا گیا اور کرونا وائرس سے محفوظ ہونے کی تصدیق کی بعد انہیں‌گھروں کو بھیج دیا گیا۔

خیال رہے کہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق چین میں ‘کرونا’ وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1700 سے تجاوز کرچکی ہے۔ جب کہ 67 ہزار افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی