چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی قیادت کی بیروت میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقات

پیر 17-فروری-2020

فلسطین کی مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے سینیر رہ نمائوںنے آج سوموار کو لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاری جانی سے ملاقات کی۔

قدس پرس نے لبنان میں فلسطینی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سوموار کے روز فلسطینی جماعتوں کے سیکرٹری جنرل نے بیروت میں علی لاری جانی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں فلسطین کی تازہ صورت حال اور فلسطین اور ایران کےدرمیان تعلقات پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

خیال رہے کہ علی لاری جانی کل اتوار کو دمشق سے بیروت پہنچے تھے۔ اپنے دو روزہ دورے کے دوران علی لاری جانی لبنان میں فلسطینی اور مقامی لبنانی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

بیروت میں ایرانی سفارت خانے کے ذرائع کے مطابق علی لاریجانی کے دورہ بیروت کے موقعے پر فلسطینیوں کے ساتھ بھی ملاقات طے تھی۔

مختصر لنک:

کاپی