جاپان کی حکومت کی طرف سے فلسطینیوںکے لیے تقریبا 33 ملین ڈالر کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جاپان کی حکومت نے عالمی تنظیموں کے توسط سے 3 کروڑ 27 لاکھ 64 ہزار 655 ڈالر کی مالی امداد کی منظوری دی ہے۔
اس امدادی پیکج میں فلسطینی پناہ گزینوںکے لیے امدادی رقم شامل ہے جو اقوام متحدہ کے ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی’اونروا’ کے ذریعے صرف کی جائے گی۔ اس کے علاوہ یہ بچوںکی بہبود کے عالمی ادارے ‘یونیسیف’ اقوام متحدہ کی بہبود کمیٹی’یو این ویمن فنڈ’ ، یو این ایف پی اے، انسداد منشیات وجرائم کے ذمہ دار ادارے ‘یو این ایم اے ایس’ یو این اوچا اور ریڈ کراس آئی سی آر سی کے ذریعے صرف کی جائے گی۔
اس کے علاوہ امدادی رقم کا کچھ حصہ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پروگرام سروسز، یو این او پی ایس، عالمی ادارہ صحت ‘ ڈبلیو ایچ اور یو این ڈی پی کے ذریعے فلسطینیوںکی بہبود پر صرف کی جائے گی۔