چهارشنبه 30/آوریل/2025

عراق میں 300 فلسطینی خاندانوں کو بے گھر ہونے کا خطرہ

جمعہ 14-فروری-2020

عراق میں انسانی حقوق کےہائی کمیشن علی البیاتی کا کہنا ہے کہ عراق میں پناہ گزین کمیشن کی طرف سے رہائشی ضروریات کے لیے رقم کی فراہمی روکے جانے کے باعث تین سو فلسطینی خاندان بے گھر ہونے کے خطرے سے دوچار ہوگئے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ‘السامریہ نیوز’ ویب سائٹ نے بتایا ہے کہ متاثرہ فلسطینی خاندان تحریر اسکوائر میں احتجاجی مظاہرہ کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔

انسانی حقوق ہائی کمیشن کے مطابق پناہ گزین کمیشن کی طرف سے 300 فلسطینی خاندانوں کو رہائشی مقاصد کے لیے ماہانہ بنیادوں پر دی جانے والی رقم روک دی ہے جس کے نتیجے میں وہ بے گھر ہونے لگے ہیں۔ان میں بیمار، عمر رسیدہ، بچے اور بیوہ خواتین بھی شامل ہیں۔

البیاتی کا کہنا تھا کہ ان فلسطینیوں نے اپنے مطالبات کے حق میں تحریر اسکوائر میں احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی