آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مشرق وسطیٰکے حوالے سے اختیار کردہ پالیسی اور نام نہاد امن منصوبے’صدی کی ڈٰیل’ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس مظاہرے میں بڑی تعداد میں عرب کمیونٹی، فلسطینی برادری، مسلمانوں اور مقامی شہریوںکی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مظاہرین نے ہاتھوںمیں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ پالیسی کے خلاف اور فلسطینی قوم کے دفاع کے لیے نعرے درج تھے۔
مظاہرین نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاست کے مظالم کی مذمت اور فلسطینی قوم کے حق خود ارادیت کی حمایت میں بھی نعرے بازی کی۔ اس موقعے پر مقررین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے لیے منصوبے’سنچری ڈیل’ کو صدی کا دھوکہ قرار دیا۔
سڈنی میںہونے والےمظاہرے میں سینیر سماجی کارکن فیفان بورزلٹ، خالد غنام، دامیان ریڈویل، منیر محاجنہ، شامح بدرہ اور دیگر نے امریکا کی مشرق وسطیٰ کے لیے اختیار کردہ پالیسیوں کی مذمت کی۔