شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی اپوزیشن لیڈر کی نیتن یاھو پر فوج کے معاملے میں کڑی تنقید

اتوار 9-فروری-2020

اسرائیل کی بلیو وائٹ سیاسی جماعت کے سربراہ جنرل ریٹائرڈ بینی گینٹز نے اپنے سب سےبڑے سیاسی حریف بنجمن نینتن یاھو پر  کڑی تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نیتن یاھو فوج کے معاملے میں غیر جمہوری طریقہ کار اپنائے ہوئے ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ نتین یاھو ایسے فیصلے تبدیل کرتے ہیں جیسے جرابیں تبدیل کی جاتی ہیں۔

عبرانی نیوز ویب مفزاک لائیو کےمطابق سائٹ بلیو وائٹ کے سربراہ بینی گینٹز نے کہا کہ قائم مقام حکومت کے سربراہ بنجمن نیتن یاھو نے فوج کو مزاق بنا رکھا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس طرح فوج میں‌تبادلے کرتے ہیں جیسے جرابیں بدلی جاتی ہیں۔

عبرانی میڈیا کے مطابق بینی گینٹز اور نیتن یاھو کے درمیان تنقید کی وجہ سے کابینہ کے اجلاس میں بد مزگی پیدا ہوگئی۔

انہوں‌نے مزید کہا کہ نیتن یاھو فوج اور سیکیورٹی اداروں‌کو اپنے قبضے میں لینا چاہتے ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی