چهارشنبه 30/آوریل/2025

مکان مسماری مخالف مظاہرین پراسرائیلی فوج کاحملہ، ایک فلسطینی شہید

جمعہ 7-فروری-2020

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں ایک اسیر فلسطینی کا مکان مسمار کرنے کی کارروائی کے دوران احتجاج کرنے والے متاثرین پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق جمعرات کو اسرائیلی فوج نے القسام بریگیڈ کے شہید کمانڈر احمد جرار کے بھائی اسیر کارکن احمد القمبع کا مکان مسماری کرنے کا ظالمانہ سلسلہ شروع کیا تو اس پر فلسطینیوں نے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے صہیونی فوج سے مکان کی مسماری روکنے کا مطالبہ کیا مگر قابض فوج نے نہتے مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق قابض فوج نے جنین شہر کی البساتین کالونی میں اسیر قمبع کے مکان کا محاصرہ کیا اوراس کے بعد مکان کو بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کرنا شروع کیا گیا۔ اس موقعے پر متاثرین اور دوسرے شہریوں نے مکان مسماری کے خلاف مظاہرہ کیا تو قابض فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج اور آنسوگیس کی شیلنگ کی اور براہ راست گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

بعد ازاں جنین کیمپ کے رہائشی یزن ابو طبیح کو سینے میں گولی لگنے کے نتیجے میں اسپتال میں دم توڑ گئے۔

مختصر لنک:

کاپی