شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی، مزید 15 فلسطینی گرفتار

جمعرات 6-فروری-2020

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں سابق اسیران سمیت متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کےخلاف سرچ آپریشن کے دوران گھروں میں گھس کر توڑپھوڑ اور لوٹ مار بھی کی جب کہ گھروں میں موجود خواتین اور بچوں کو بھی ہراساں کیا گیا۔

شمالی رام اللہ میں بیرزیت قصبے میں تلاشی کےدوران احمد قعد، عسکرالبلد سے صلاح دویکات، جنوبی نابلس کے بیتا قصبے سے جبر حمائل اور جنوبی عورتا سے سابق اسیر معن عواد کو حراست میں لے لیا گیا۔

ادھر شمالی شہر جنین میں پناہ گزین کیمپ میں گھس کر اسرائیلی فوج نے کارروائی کی اور محمود السعدی، حمودی عصری، عزمی ایاد اور متعدد دیگر فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

قلقیلیہ کے شمالی قصبے عزون سے عبدالھادی شبیطہ، محمود غناوی اور سلفیت کے بنی حسان سے محمد محفوظ مرعی، رام اللہ میں الشرایط کالونی اور بیت امر سے متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

الخلیل شہر میں تلاشی کےد وران سابق اسیر عیسیٰ علی عیسیٰ، عبداللہ عیسیٰ ابو ھاشم، محمد یوسف حسم علقم، مہدی ابراہیم ابو ماریہ، بیت کاحل سے معین الزھور کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینی شہریوں کے خلاف کریک ڈائون روز کا معمول ہے۔ اس وقت اسرائیل کی جیلوں میں 5700 فلسطینی پابند سلاسل ہیں۔ ان میں 230 بچے، 48 خواتین، 500 انتظامی قید، 1800 مریض پابند سلاسل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی