چهارشنبه 30/آوریل/2025

‘برہان اور نیتن یاھو ملاقات میں سعودی، امارات اور مصر کا کردار تھا’

بدھ 5-فروری-2020

اسرائیل کے کثیر الاشاعت اخبار ‘ٹائمز آف اسرائیل’ نے انکشاف کیا ہے کہ دو روز قبل افریقی ملک یوگنڈا میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور سوڈان کی خود مختاری کونسل کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عبدالفتاح البرھان سے ملاقات کا اہتمام متحدہ عرب امارات نے کرایا تھا۔ اس کےعلاوہ اس ملاقات میں سعودی عرب اور مصر کا بھی کلیدی کردار تھا اور یہ دونوں بڑے عرب ملک اس ملاقات کے منصوبے کے بارے میں پیشگی علم رکھتے تھے۔

اسرائیلی اخبار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ جنرل البرھان اور نیتن یاھو میں ملاقات کا اہتمام متحدہ عرب امارات کی کوششوں سے ہوا۔ اس کا علم نیتن یاھو اور ان کے انتہائی قریب مختصر حلقے کو تھا جب کہ دوسری طرف سوڈان کے سینیر عہدیدار، سعودی عرب اور مصر کو اس کاعلم تھا۔

اخباری رپورٹ کے مطابق جنرل البرھان نے نیتن یاھو کے ساتھ ملاقات سے اتفاق کیا۔ وہ یہ سمجھتے تھے کہ نیتن یاھو سے ملاقات سوڈان کو دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے والے ممالک کی فہرست سے نکالنے میں مدد دے سکتی ہے۔

نیتن یاھو کے دفتر کے ٹویٹر اکائونٹ پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یوگنڈا میں یوگنڈا کے صدر یوری موسفینی سے ملاقات میں نیتن یاھو کے ساتھ ساتھ سوڈان کی خود مختار کونسل کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عبدالفتاح البرھان بھی شریک تھے۔

مختصر لنک:

کاپی