چهارشنبه 30/آوریل/2025

امریکی ریاس ٹیکساس میں ‘سنچری ڈیل’ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

بدھ 5-فروری-2020

امریکی ریاست ٹیکساس کے مرکزی شہر ڈالاس میں سیکڑوں افراد نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام نہاد مشرق وسطیٰ امن منصوبے سنچری ڈیل کے خلاف ریلی نکالی اور اس منصوبے واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق سنچری ڈیل کے خلاف احتجاج کرنے والے شہریوں میں امریکا میں مقیم فلسطینی کمیونٹی، عرب اور مقامی شہری شامل تھے۔ انہوں نے ہاتھوں میں کتنے اور بینر اٹھا رکھے تھےجن پر صدی کی ڈیل کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے امریکی صدر کے امن منصونے سنچری ڈیل کوفلسطینی قوم کی حق تلفی پر مبنی امریکی اور اسرائیلی پروگرام قرار دیا۔

ڈالاس میں نکالی جانے والی اس ریلی میں امریکا میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے مندوبین، سماجی کارکنوں اور مقامی شہریوں کی بڑی تعداد بھی شریک تھی۔ انہوں نے امریکی انتظامیہ سے’سنچری ڈیل’ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

مختصر لنک:

کاپی