اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کل سوموار کو45 رُکنی وفد کے ہمراہ افریقی ملک یوگنڈا کے دورے پر دارالحکومت کمپالا پہنچے جہاں انہوں نے یوگنڈا کے صدر یویری موسیفینی سے بھی ملاقات کی۔
اسرائیل کے عبرانی ریڈیو کے مطابق نیتن یاھو نے یوگنڈا کے صدر یویری موسیفینی سے دو طرفہ دلچسپی کے امور اور علاقائی امور پربات چیت کی گئی۔
عبرانی ریڈ کے مطابق نیتن یاھو کے اس دورے کا مقصد بیت المقدس میں یوگنڈا کے سفارت خانے کے قیام کے حوالے سے بات چیت کرنا ہے۔ اس کے علاوہ نیتن یاھو نے یوگنڈا میں دیگر افریقی لیڈروں سے بھی ملاقات کی۔
خیال رہے کہ نیتن یاھو نے سنہ 2016ء نے اپنے بھائی یونی نیتن یاھو کے قتل کے 40 سال پورے ہونے کے بعد یوگنڈا کا دورہ کیا تھا۔
خیال رہے کہ 4 جولائی 1976ء کو فلسطینیوں نے تل ابیب سے یوگنڈا کے عنتیبی ہوائی اڈے اڈے پر ایک ہوائی جہاز کو یرغمال بنا لیا تھا۔ اسرائیل نے ہوائی جہاز کو بازیاب کرانے کے لیے کمانڈوز بھیجے جن کے آپریشن میں تین فلسطینی اغواء کار اور تین مغوی ہلاک ہوگئے تھے۔