چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ کا علاقہ کرونا وائرس سے محفوظ ہے: وزارت صحت

منگل 4-فروری-2020

فلسطینی وزارت صحت نےکہا ہے کہ فلسطین کے علاقےغزہ کی پٹی میں کورونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ میں ابھی تک کورونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے تاہم شہریوں کو اس حوالے سے محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

غزہ میں ڈائریکٹر صحت عامہ نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں کورونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے چین سے واپس آنے والے شہریوں کے طبی معائنے اور ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کی ہیں۔ حکومت کی پوری کوشش ہے کہ غزہ کی پٹی میں یہ وباء نہ پھیلے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس اس وقت دنیا کے کئی ممالک میں پھیل رہا ہے۔ فلسطین کے بعض حصے بھی اس سے متاثر ہوئے ہیں۔  تاہم غزہ کی پٹی کا علاقہ اس سے محفوظ ہے۔

مختصر لنک:

کاپی