چهارشنبه 30/آوریل/2025

نیتن یاھو کی یوگنڈا میں سوڈانی خود مختار کونسل کے سربراہ سے ملاقات

منگل 4-فروری-2020

اسرائیلی وزیراعظم نے افریقی ملک یوگنڈا کے دورے کے دوران سوڈان کی خود مختار کونسل کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عبدالفتاح البرھان سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کا مقصد صہیونی ریاست  اور سوڈان کےدرمیان دو طرفہ تعلقات کےقیام کی راہ ہموار کرنا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم یاھو اور جنرل البرھان نے یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا میں ملاقات کی۔ اس موقعے پر یوگنڈا کے صڈر یوری موسیفینی بھی موجود تھے۔

یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کے لیے اپنے نام نہاد امن منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں نیتن یاھو اور سوڈانی خود مختار کونسل کے چیئرمین جنرل عبدالفتاح البرھان سے ملاقات کو غیرمعمولی کوریج دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو نے سوڈانی کونسل کے سربراہ سے درخواست کی کہ وہ لاطینی امریکا آنے والی پروازوں کو اپنے ملک کی فضائی حدود سے گذرنے کی اجازت دیں۔ دوسری طرف سے  جنرل البرھان نے اسرائیلی وزیراعظم سے کہا کہ وہ سوڈان پرعاید کردہ پابندیاں ختم کرانے کے لیے اسرائیل سے سفارش کریں۔

مختصر لنک:

کاپی