جمعه 15/نوامبر/2024

القدس برائے فروخت نہیں، صدی کی ڈیل اسرائیلی منصوبہ ہے: ایردوآن

ہفتہ 1-فروری-2020

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ منصوبے کو اسرائیلی ریاست کا تیار کردہ منصوبہ قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ القدس پر فلسطینی قوم اور مسلمانوں کا حق ہے اور اسے کسی قیمت پر فروخت نہیں کیا جاسکتا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ‘اناطولیہ’میڈیا انعامات کی تقسیم کی تقریب سے خطاب میں ترک صدر کا کہنا تھا کہ القدس برائے فروخت نہیں۔ دنیا کی کوئی طاقت یہ نہیں کہہ سکتی ‘آپ یہ علاقے ہمارے لیے خالی کردیں اور ہم سے اس کےعوض یہ لے لیں’۔

امریکا کے مزعومہ مشرق وسطیٰ منصوبے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے طیب ایردوآن کا کہنا تھا کہ ٹرمپ جس منصوبے کو’صدی کی ڈیل’ کا نام دیتے ہیں، وہ کون سی ڈیل ہے۔ وہ تو قابض صہیونی ریاست کا منصوبہ ہے جس کا مقصد ارض فلسطین پر صہیونیوں کا قبضہ مضبوط بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین کے حوالے سے ہمارا موقف وہی ہے جو خلافت عثمانیہ کے آخری فرمانروا سلطان عبدالحمید دوم کا تھا۔

خیال رہے کہ گذشتہ منگل کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہائوس میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے مشرق وسطیٰ منصوبے کا اعلان کیاتھا۔ اس منصو بےمیں فلسطینی قوم کو اس کے حق خود ارادیت سے محروم کیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی