چین میں سامنے آنے والے کورونا وائرس کے نتیجے میں 43 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ چینی حکام نے جمعہ کی صبح کو بتایا کہ صوبہ ‘ہوبی’ میں مزید 43 افراد کرونا وائرس کی بھینٹ چڑھ گئے ہیں جس کے بعد مجموعی طورپر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 213 تک پہنچ گئی ہے۔
چینی حکام کا کہنا ہے کہ ھوبی صوبے میں گذشتہ چوبیس گھنٹے کےدوران ‘کورونا’ وائرس کے مزید 1200 مریضوں کی تشخیص کی گئی ہے۔ اب تک 8 ہزار 900 افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔ گذشتہ ایک دن میں کورونا وائرس سے 43 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
توقع ہے کہ چینی قومی صحت کمیشن جمعہ کی شام کو نئے اعداد و شمار جاری کرے گا۔
ادھر کل جمعرات کو عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائس کے خلاف ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس تیزی کے ساتھ پوری دنیا میں پھیل رہا ہے۔ تشویش کی بات یہ ہے کہ دنیا کے اس اس کی روک تھام کے لیے کوئی موثر علاج نہیں ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق اب تک 18 ممالک میں یہ وائرس پھیل چکا ہے۔