شنبه 16/نوامبر/2024

یہ نوعلامات اگر مردوں میں ظاہر ہوں تو نظرانداز نہ کیجیئے

اتوار 26-جنوری-2020

وقت کی کمی اور روز مرہ کی ذمہ داریوں کی ایک بڑی تعداد کی وجہ سے، جدید زندگی کی تیز رفتاری میں ہمیں بہت سے طبی مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے مگر ہم اپنی مصروفیات کی وجہ سے بہت سے مسائل کو نظرانداز کردیتے ہیں۔

اس حوالے سے ماہرین صحت کی طرف سے ایسی نو علامات کی نشاندہی کی گئی ہے جن کے ظاہر ہونے پر ضرور ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔

اعدادوشمار کے مطابق مرد کو عورت سے زیادہ کسی ڈاکٹر کو معائنہ کرانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ مگر انہیں عارضی سمجھ کر نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔

اسپانوی اخبار "کنفیڈینیشل” کے ذریعہ شائع ہونے والی اپنی رپورٹ میں مصنف اڈا نونو نے کہا ہے کہ بعض اوقات لوگ صحت سے متعلق کچھ علامات کے ظاہر ہونے کے باوجود انہیں چھپانے کی کوشش کرتے ہیں حالانکہ ان علامات کے ظہور کے بعد ڈاکٹر سے رجوع ضروری ہونا چاہیے۔

اس حوالے سے ان نو اہم علامات کی درج ذیل میں نشاندہی کی جاتی ہے۔

کھانسی

نزلہ زکام کی صورت میں مردوں کو کھانسی لگنا معمول کی بات ہے۔ تاہم دو ہفتوں سے زیادہ عرصے سے وقفے وقفے سے کھانسی ہو رہی ہے تو اس کے کے بارے میں ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کرنا چاہیے۔ اگر کوئی جسمانی عارضہ دو ہفتوں سے زیادہ وقت کے لیے رہتا ہےتو وہ کسی سنگین نوعیت کی بیماری کی وجہ ہوسکتا ہے۔

پیروں کا پھول جانا

اگرپائوں میں ورم پیدا ہو تو پائوں کو تکیے پر رکھنا چاہیے۔ اگر ورم کا دورانیہ بڑھ جائے اور پائوں کی سوجن ختم نہ اسے نظر انداز نہ کریں بلکہ ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔ اس طرح کی علامت ذیابیطس، دل کی بیماری اور کینسر کی علامت بھی ہوسکتی ہے۔

سینے میں درد

سینے میں درد صحت کی پریشانیوں کی ایک لمبی فہرست کی علامت ہے مگر لوگ عام طورپر اسے سنجیدگی سے نہیں لیتے۔ اگر آپ کو سینے ، بازوؤں ، یا پیٹ کے اوپر  درد محسوس ہو رہا ہے کہ تو یہ دل کا دورہ ، یا نمونیہ  کی علامت ہوسکتی ہے۔

پیٹ میں درد

بار بار پیٹ میں درد دائمی بیماری کا اشارہ ہوسکتا ہے جیسے کروہن کی بیماری ، چڑچڑاپن، آنتوں کے سنڈروم یا ہرنیا وغیرہ۔

پاخانہ میں خون کی موجودگی

آنتوں یا پاخانہ میں خون بہنا کینسر یا کسی اور صحت کی سنگین پریشانی کی علامت ہوسکتی ہے۔ اگر آپ کو اس طرح کی کوئی چیز نظر آتی ہے تو بلا ہچکچاہٹ کے ڈاکٹر سے ملیں۔

جلد کا رنگ بدلنا

جلد پر دھبوں کی ظاہری شکل ان علامات میں سے ایک ہے جو جلد کی سطح پرصحت کے مسائل کی موجودگی کی نشاندہی کرتی ہے۔ شاید یہ علامات انسان کی جلد کے کینسر میں اضافے کے امکان کی پیش گوئی ہوسکتی ہے۔ جلد میں تبدیلی بڑھتی عمر کی بھی علامت ہے مگر ضروری نہیں یہ ڈھلتی عمر کی نشانی ہو۔

مستقل تھکاوٹ

ہر وقت نیند آنا صرف اس بات کی علامت نہیں ہے کہ آپ تھک گئے ہیں۔ اس تناظر میں مستقل طور پر تھکاوٹ صحت کی بہت سی پریشانیوں کی علامت ہے۔جیسے کہ کافی نیند نہ لینا ، افسردگی ، دل یا پھیپھڑوں کے مسائل ، وٹامن کی کمی ، یا ذیابیطس۔

منہ میں زخم

زبان کا السر لوگوں کا عام  مسئلہ  ہے۔ اگرمنہ میں کوئی زخم دو ہفتوں سے زیادہ رہتا ہے تو آپ کو ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیئے۔ کیونکہ یہ خطرناک ترین حالات میں ایک یعنی منہ کے  کینسر کی نشاندہی بھی ہوسکتی ہے۔

 بار بار بخار

بار بار بخار کچھ کینسر یا خطرناک وائرس کی علامت ہے۔ خاص طور پر اگر اس کے ساتھ سر درد ، وزن میں کمی ، تھکاوٹ ، اور غیر واضح درد جیسے دیگر علامات بھی ہوں تو یہ کسی خطرے کی گھنٹی ہوسکتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی