شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی عدالت نے معمر فلسطینی کی رہائی سے متعلق درخواست مسترد کر دی

ہفتہ 25-جنوری-2020

اسرائیل کی بئر سبع کی عدالت نے عمر رسیدہ فلسطینی  فواد شوبکی کی رہائی سے متعلق نظر ثانی کی درخواست مسترد کردی ہے۔

فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں طویل عرصے سے قید عمر رسیدہ فلسطینی فواد الشوبکی کو آنکھوں کے آپریشن کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ اسیر الشوبکی کی عمر رسیدگی کی وجہ سے اس کی قید کی سزا پر نظرثانی کی درخواست دائر کی گئی تھی جسے مسترد کردیا گیا تھا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق 81 سالہ فلسطینی الشوبکی طویل عرصے امراض چشم کا شکار تھے۔

فلسطینی محکمہ امور اسیران کے چیئرمین قدری ابو بکر نے بتایا کہ الشوبکی کو اسرائیل کے ‘برزلائی’ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

خیال رہےکہ اسرائیلی جیلوں میں قید 81 سالہ الشوبکی تمام قیدیوں میں عمر میں سب سے بڑے ہیں۔

فلسطینی محکمہ اسیران کا کہنا ہے کہ ان کی بیماری اور عمر کی وجہ سے وہ اسرائیلی عدالت میں الشوبکی کی سزائے قید میں تخفیف کا مطالبہ کریں گے۔

الشوبکی کو اسرائیلی فوج نے 2006ء کو حراست میں لیا تھا اور ان پرمقدمہ چلایا گیا جہاں انہیں 20 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی