شنبه 10/می/2025

نیتن یاھو ایک بار پھر عالمی عدالت کے خلاف زہر اگلنے لگے

جمعرات 23-جنوری-2020

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو ایک بارپھربین الاقوامی عدالت انصاف پر سخت برہم ہوئے ہیں اور انہوں نے عالمی عدالت کے ملازمین پر فلسطین میں داخلے پرپابندیاں عاید کرنے پر اکسایا ہے۔

عبرانی ٹی وی چینل ‘ٹی بی این’ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں نیتن یاھو نے کہا کہ اسرائیلی قیادت کے خلاف تحقیقات اور فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم کی تحقیقات کے اعلان پرامریکا اور اسرائیل کا موقف ایک ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے عالمی عدالت نے اسرائیل مخالف اعلانات پر سخت الفاظ میں رد عمل ظاہر کیا ہے۔

انہوں نے امریکی حکومت پر زور دیا کہ وہ بھی عالمی فوج داری عدالت پر پابندی عاید کرے اور عالمی عدالت کے ملازمین کو کام سے روکا جائے۔ اسرائیلی وزیراعظم نے امریکی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکی میڈیا کے ذریعے بھی عالمی عدالت انصاف کے خلاف مہم چلائی جانی چاہیے۔

خیال رہے کہ چند ماہ قبل عالمی عدالت انصاف نے کہا تھا کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے جنگی جرائم کی تحقیقات کا اعلان کیا تھا جس پر صہیونی ریاست سیخ پا ہوگئی ہے۔


مختصر لنک:

کاپی