قابض صہیونی ریاست کی جیلوں میں قید فلسطینی خواتین کے بارے میں انتہائی تشویشناک اور لرزہ خیز معلومات سامنے آئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق صہیونی زندانوں میں قید کی گئی پچاس کے قریب فلسطینی خواتین کو بنیادی انسانی حقوق میسر نہیں اور دوران حراست انہیں طرح طرح کے پر تشدد حربوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی زندانوں میں قید فلسطینی خواتین غیر انسانی ماحول میں زندگی گزار رہے ہیں۔
دامون جیل میں قید خواتین کو یخ بستہ موسم میں کسی قسم کے گرم کپڑوں کی سہولت حاصل نہیں اور صہیونی جیلر بنیادی حقوق سے محرومی کو خواتین قیدیوں پر تشدد کے ایک حربے کے طور پراستعمال کررہےہیں۔
رپورٹ کے مطابق ھشارون جیل میں قید کئی خواتین کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے اورانہیں دیگر سہولیات سے بھی محروم کردیا گیا ہے۔
دامون جیل میں قید تنہائی میں ڈالی گئی خواتین میں سے بعض کو ایک سے ڈیڑھ ماہ کی قید تنہائی کا سامنا ہے۔