فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی مشرقی میں ہفتہ وار احتجاجی مظاہرے کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک فلسطینی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
خبر رساں ایجنسی ‘وفا’ کی رپورٹ کے مطابق 30سالہ عامر الحجار شمالی غزہ کی پٹی کے الصفطاوی سے تعلق رکھتے ہیں۔
وہ 30 مارچ 2018ء کو غزہ کی پٹی کی سرحد پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا تھا۔
خیال رہے کہ 30 مارچ 2018ء کے بعد فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ہر جمعہ کو فلسطینی شہری حق واپسی اور غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے کے لیے ریلیاں نکالتے رہے ہیں۔ گذشتہ دو سال کے دوران اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں 366 فلسطینی ان ریلیوں میں شہید ہوچکے ہیں جب کہ 30 ہزار سے زاید زخمی ہوچکےہیں۔