جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی مصنوعات کے بائیکاٹ کے خلاف اسرائیلی کسان سراپا احتجاج

اتوار 19-جنوری-2020

اسرائیلی کسانوں نے فلسطینی مصنوعات کا بائیکاٹ ختم کرانے کے لیے احتجاجی مہم شروع کی ہے۔ اس مہم کے تحت گذشتہ روز اسرائیلی وزیر دفاع نفتالی بینیٹ کی رہائش گاہ کے باہر اسرائیلی کاشت کاروں کی بڑی تعداد نے احتجاجی دھرنا دیا۔ انہوں نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطینی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

اسرائیلی کاشت کاروں کا کہنا ہے کہ فلسطینی زرعی مصنوعات کے بائیکاٹ سے ان کی مصنوعات کا غیرمعمولی نقصان ہو رہا ہے۔

خیال رہے کہ صہیونی ریاست نے فلسطین کا معاشی بائیکاٹ کرتے ہوئے فلسطینی مصنوعات کا بائیکاٹ شروع کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی