فلسطین کی قومی کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی طرف سے مسلط کردہ محاصرے کے نتیجے میں اہالیان غزہ 70 فی صد غذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق رپورٹ کے مطابق گذشتہ 12سال سے غزہ کی پٹی کے عوام غذائی تحفظ کا شکار ہیں۔ آج یہ شرح بڑھ کر 70 فی صد تک جا پہنچی ہے۔
رپورٹ کے مطابق غزہ کے عوام کو عالمی معیارکے مطابق خوراک دستیاب نہیں۔
پورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی بار بار جنگوں، مسلسل معاشی ناکہ بندی اور زرعی بنیادی ڈھانچے کی تباہی نے غزہ کی پٹی میں خوراک کے تحفظ پر گہرے منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔ غزہ کی پٹی میں زرعی اجناس کی پیداوار میں 50فی صد کمی آئی ہے۔ بے روزگاری کی شرح 45 فی صد ہے جو کہ دنیا بھر میں ایک ریکارڈ ہے۔
غزہ کی پٹی میں آبی وسائل اور فشریز میں بھی 54 فی صد کمی آئی ہے۔ اسرائیلی بمباری سے غزہ میں 800 زرعی چشمےاور 30 فی صد زرعی اراضی تباہ کردی ہے۔