شنبه 16/نوامبر/2024

فلسطینی بھائیوں کی صہیونی قید سے آزادی ہماری اولین ترجیح ہے: ھنیہ

ہفتہ 18-جنوری-2020

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ صہیونی ریاست کے زندانوں میں قید فلسطینی بہنوں،بھائیوں اور تمام فرزندان ملت کی رہائی کے حماس کی اولین ترجیح  ہے۔ حماس اس حوالے سے ہرسطح پر ہرممکن کوششیں جاری رکھے گی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حال ہی میں اسرائیلی قید سے 17 سال بعد رہائی پانے والے فلسطینی علاء ابو جزرنے سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی قید سے تمام فلسطینی بہن بھائیوں کی رہائی حماس کی پہلی ترجیح ہے۔

انہوں نے ابو جزر کو اسرائیلی قید سے رہائی پانے پرمبارک باد پیش کی اور کہا ہے کہ اسیران کے عزم استقامت اور استقلال پور حماس اور پوری قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

خیال رہے کہ اسماعیل ھنیہ گذشتہ ایک ماہ سے بیرون ملک دورے پر ہیں۔ اس دوران وہ ترکی، قطر، مصر، سلطنت عمان اور ایران کا دورہ کرچکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی