یکشنبه 17/نوامبر/2024

اسرائیل کی کیڑے مار اسپرے فلسطینی زراعت کے لیے ‘زہرقاتل’

جمعہ 17-جنوری-2020

فلسطین کے محاصرہ زدہ علاقے ‘غزہ کی پٹی’ کے جنوبی شہرخان یونس کی دوسری طرف نہ صرف صہیونی فوج کا قبضہ ہے بلکہ اسرائیلی حکام اور فوج سرحد کے قریب کیڑے مار اسپرے کے چھڑکائو کرتی ہے۔ اس اسپرے کا صہیونی فوج کو کوئی فائدہ ہو یا نہ ہو مگر فلسطینی کسانوں کی فصلوں کے لیے یہ زہرقاتل ثابت ہوتا ہے۔ اس نام نہاد اسپرے کے نتیجے میں فلسطینیوں کی کھیتوں میں کھڑی فصلیں تباہ وبرباد ہوجاتی ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین ایک فلسطینی کاشت کار محمد سمور اپنی زرعی اراضی میں کھڑے ہو انتہائی افسردہ حالت میں صہیونی فوج کی کیڑے مار اسپرے سے ہونے والے نقصان پر کف افسوس مل رہے ہیں۔

مقامی فلسطینی شہریوں کا کہنا ہے کہ سرحدی علاقے میں کیڑے مار چھڑکائو کے لیے طیاروں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اسرائیلی طیارے جان بوجھ کر فلسطینی علاقے میں گھس کر مقامی فلسطینی کسانوں کی زرعی اراضی پر یہ مہلک چھڑائو کرتے ہیں جس کے نتیجے میں فلسطینیوں کی فصلیں تباہ ہوجاتی ہیں۔

فصلوں کی تباہی

فلسطینی کاشت کار ابو سمور غزہ کی پٹی میں 10 دونم کے علاقے میں سبزیاں کاشت کرتے ہیں مگر ان کا کہنا ہے کہ ایک سال کے دوران صہیونی فوج کی طرف سے کیڑے مار اسپرے کے نتیجے میں اس کی تیار شدہ آدھی سے زاید فصل تباہ ہوگئی۔

مرکزاطلاعات فلسطین سے بات کرتے ہوئے سمور کا کہنا تھا کہ صہیونی فوج کیڑے مار اسپرے کرتے وقت ہوا کا رخ دیکھتے ہیں۔ جس طرف ہوا کا رخ ہوتا ہے اس طرف اسپرے کی جاتی ہے جس کے نتیجے میں فلسطینیوں کی فصلیں تباہ ہوجاتی ہیں۔

ہیلی کاپٹر کا استعمال

غزہ کی پٹی کی سرحد پربسنے والے فلسطینی کاشت کاروں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج ان کی فصلوں کو تباہ کرنے کے لیے ہیلی کاپٹر کا استعمال کرتے ہیں۔

صہیونی فوج کی طرف سے یہ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ غزہ کی سرحد پر خود رو جڑی بوٹیوں کو تلف کرنا ضروری ہے۔ یہ اس لیے کیا جاتا ہے تاکہ سرحدی علاقے میں مانیٹرنگ کا عمل مزید بہتر بنایا جاسکے۔ اس لیے غزہ کی پٹی کی سرحد کے دونوں طرف ایک کلو میٹر تک کسی قسم کی فصلوں کی اجازت نہیں۔

لندن میں قائم فورینزک آرکی ٹکچر نامی ایک تحقیقی ادارے کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ کی مشرقی سرحد پر 300 میٹرکے علاقے میں اسرائیلی فوج کی طرف سے جس طرح کے کرم کش اسپرے استعمال کرتی ہے اسے یورپی ممالک میں زراعت کے لیے تباہ کن قرار دے کر اس پرپابندی عاید کر رکھی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ اسرائیلی فوج جس طرح کے کیڑے مار اسپرے کا استعمال کرتی ہے وہ فصلوں کے لیے تباہ کن قرار دیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی