جمعه 15/نوامبر/2024

مسجد اقصیٰ کی بنیادوں میں اسرائیلی کھدائیوں کی تحقیقات کا مطالبہ

جمعرات 16-جنوری-2020

فلسطینی وزارت خارجہ نے مسجد اقصیٰ کی بنیادوں تلے جاری اسرائیلی کھدائیوں کو اسرائیل کی مذہبی اشتعال انگیزین قرار دیتے ہوئے ان کھدائیوں کی عالمی سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی وزارت خارجہ کی طرف سے گذشتہ روز جاری ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ اسرائیل مسجد اقصیٰ کو نقصان پہنچانے کے لیے وسیع پیمانے پر مسجد اقصیٰ کی بنیادوں تلے کھدائیاں کررہا ہے تاکہ مسجد اقصیٰ کو نقصان پہنچا کر یہودی انتہا پسندوں کے مزعومہ ہیکل سلیمانی کے منصوبے کوآگے بڑھانے میں مدد فراہم کی جاسکے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ کی بنیادوں تلے اسرائیلی کھدائیاں بین الاقوامی قوانین کے تحت جرم ہے اور اس جرم کے مرتکب صہیونی عناصر کا کڑا محاصبہ ہونا چاہیے۔

بیان میں خبر دار کیا گیا ہے کہ مسجد  اقصیٰ کی بنیادوں کے نیچے جاری کھدائیاں کسی سنگین اور خطرناک المیے کا باعث بن سکتی ہیں۔ ان کھدائیوں کے نتیجے میں مسجد اقصیٰ کی دیواروں میں دراڑیں پڑنے کے ساتھ ساتھ مقامی فلسطینی شہریوں کے گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ اگر یہ کھدائیاں جاری رہتی ہیں تو اس کے نتیجے میں مسجد اقصیٰ کی عمارت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے جس کی تمام تر ذمہ داری اسرائیلی ریاست پرعاید ہوگی۔

خیال رہے کہ صہیونی ریاست کی طرف سے مسجد اقصیٰ کی بنیادوں تلے کھدائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ان کھدائیوں کے ذریعے صہیونی حکومت قبلہ اول کو غیرمعمولی نقصان پہنچانے کی سازش کررہی ہے جب کہ کھدائیوں کے لیے یہ بہانہ تراشا گیا ہے کہ اسرائیلی ماہرین آثار قدیمہ پرانے القدس میں یہودیوں کے تاریخی آثار اور کھنڈرات کو تلاش کررہے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی