لبنان میں موجود اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کی قیادت نے گذشتہ روز بیروت میں متعین ترکی کے سفیر حاقان چاقیل سے ملاقات کی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق لبنان میں حماس کے مندوب احمد عبدالھادی نے جمہوریہ ترکی کے سفیر سےملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ امور، فلسطین کی تازہ ترین صورت حال اور علاقائی اور عالمی امور پرتبادلہ خیال کیاگیا۔
حماس کے وفد نے ترکی کے سفیرکو فلسطین کی موجودہ صورت حال اور اسرائیلی ریاست کے فلسطینیوں کے جرائم کے خلاف کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر حماس کے شعبہ تعلقات عامہ کے انچارج جہاد طہ، ایمن شناعہ، مشہور عبدالحلیم اور عبدالمجید عوض موجود تھے۔