چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیل فلسطین میں یہودی آباد کاری سے باز آئے: فرانس

اتوار 12-جنوری-2020

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی حکومت کی جانب سے یہودی آباد کاروں کے لیے دوہزار نئے مکانات کی تعمیر کے منصوبے کی مذمت جاری ہے۔ فرانسیسی حکومت نے اسرائیلی حکومت نے توسیع پسندانہ منصوبے کی مذمت کرتے ہوئے صہیونی ریاست سے یہودی آباد کاری کے منصوبوں سے باز رہنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بیت المقدس میں فرانسیسی قونصل خانے کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کا غرب اردن میں 1936 مکانات کی تعمیر کا اعلان ناقابل قبول اور خطے میں امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کے لیے تباہ کن ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے یہودی آباد کاری، غرب اردن میں یہودیوں کو بسانا اور مشرقی بیت المقدس میں توسیع پسندانہ منصوبوں پر کام جاری رکھنا بین الاقوامی برادری کے لیے باعث تشویش ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فلسطین میں یہودی آباد کاری کے خلاف سلامتی کونسل کی قرارداد 2334 واضح طورپر عالمی برادری کے  موقف کی عکاسی کرتی ہے۔ عالمی برادری کواسرائیل پراس قرار داد عمل درآمد کے لیے دبائو ڈالنا چاہیے۔

فرانسیسی قونصل خانے کا کہنا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں یہودی آباد کاروں کے لیے مسلسل گھروں کی تعمیر اور توسیع پسندی دو ریاستی حل میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔

مختصر لنک:

کاپی