چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی شہری اسرائیلی قید سے ساڑھےسترہ سال بعد رہا

ہفتہ 11-جنوری-2020

اسرائیلی جیلوں میں قید ایک فلسطینی ساڑھے سترہ سال قید کے بعد رہا ہوئے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غرب اردن کے شمالی شہر جنین سے تعلق رکھنے والے ھانی توفیق ابو حطب کو ساڑھے 17 سال قید کے بعد گذشتہ روز رہا کیا گیا۔

سابق اسیرابو حطب کو ریمون جیل سے الخلیل شہر کی الظاھریہ چیک پوسٹ پرلایا گیا جہاں اسے اس کے اہل خانہ اور دیگر اقارب کے سپرد کیا گیا۔

رہائی کے بعد اپنے اقارب اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے ابو حطب نے کہا کہ اسرائیلی عقوبت خانوں میں قید فلسطینی شہری صہیونی جلادوں کے انتقامی اور وحشیانہ حربوں کا سامنا کرتے ہیں۔ قیدیوں کو تفتیش کے دوران بدترین تشدد کا سامنا ہے جب کہ فلسطینی قیدیوں کو قید تنہائی میں ڈالنا اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات پرپابندی بھی معمول بن چکا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ صہیونی ریاست بیمار فلسطینی قیدیوں کے معاملے میں مجرمانہ غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کررہی ہے۔ ریمون جیل میں اس وقت بھی  720 بیمار فلسطینی پابند سلاسل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی