اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ صہیونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے جنوبی بیت المقدس میں یہودی آباد کاری کے ایک بڑے پروگرام پرعمل درآمد روک دیا ہے۔
عبرانی ریڈیو’کے اے این’ کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نیتن یاھو نے جنوبی بیت المقدس میں سیاسی دبائوکے تحت یہودی آبادکاروں کے لیے دو ہزار گھروں کی تعمیر کا فیصلہ معطل کردیا ہے۔
عبرانی ریڈیو کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ یہ مکانات جنوب مشرقی بیت المقدس میں جبل اوغنیم یا ‘ھارحوما’ یہودی کالونی میں تعمیر کیے جانے تھے۔
ریڈیو رپورٹ میں اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے جاری ایک بیان کا حوالہ دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت بیت المقدس میں یہودی آبادکاری پر پابندی نہیں لگائے گئے بلکہ اسے جاری رکھا جائے گا۔