حماس کی سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی قیادت میں حماس کا اعلیٰ سطحی وفد سرکاری دورے کے لیے ایران کے دارالحکومت تہران پہنچا۔
وفد میں حماس کی سیاسی بیورو کے نائب صالح العاروری اور سئینر رہنما موسیٰ ابو مرزوق اور عزت الرشق شامل تھے جنہوں نے ایرانی سربراہ خامنہ ای اور صدر حسن روحانی سے ملاقات کی۔
وفد سوموار کے روز قاسم سلیمانی کے نماز جنازہ میں بھی شرکت کرے گا جو کہ گذشتہ جمعہ کے روز عراق میں شہید ہو گئے تھے۔
اسماعیل ھنیہ نے ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہتر کرنے اور فلسطینی کاذ کی حمایت حال ہی میں مصر ، ترکی اور قطر کا دورہ کیا ۔
اسماعیل ھنیہ کے 2017 میں حماس کی سیاسی بیورو کے سربراہ بننے کے بعد یہ انکا پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔