جمعه 15/نوامبر/2024

جسم کو پانی کی ضرورت ظاہر کرنے والی علامتیں

اتوار 5-جنوری-2020

جرمنی کے  ماہرین خورانک نے جسم کو پانی کی ضرورت ظاہر کرنے والی علامات کے بارے میں بتایا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسی نو علامات ہیں جن کے ظاہر ہونے سے یہ پتا چلتا ہے کہ آپ کے جسم میں پانی کی کمی ہے اور آپ کو زیادہ سے زیادہ پانی پینا چاہیے۔

وہ علامتیں درج ذیل ہیں، سر درد، سر کا چکرانا، نظر کا متاثر ہونا، گردوں میں درد کی شکایت، پیشاب کی کمی، پیشاب کےرنگ کا سیاہ اور تیز بدبو، قبض اور موٹا پاخانہ، ہونٹوں کا خشک ہونا اور پھٹ جانا۔ ہاتھ کے پچھلے حصے، بازو اور ران پر جھریاں ظاہر ہونا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بعض بیماریوں، جسمانی عوارض یا چوٹ لگنے سے بھی پیاس کم ہوسکتی ہے۔ پیاس نہ ہونے کے باوجود روزانہ ایک لیٹر سے زیادہ پانی نوش کرنا چاہیے۔

مختصر لنک:

کاپی