شنبه 03/می/2025

گذشتہ ہفتے اسرائیلی فوج کے تشدد سے 50 فلسطینی زخمی

اتوار 5-جنوری-2020

گذشتہ ہفتے فلسطینی علاقوں میں قابض اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں اور تشدد کے واقعات میں کم سے کم 50 فلسطینی زخمی ہوئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ ہفتے اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینی شہریوں پر براہ راست فائرنگ، آنسوگیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج سمیت تشدد کے دیگر حربے استعمال کیے، جس کے نتیجے میں کم سے کم 49 فلسطینی زخمی ہوئے۔

گذشتہ ہفتے غرب اردن اور القدس میں فلسطینیوں کی طرف سے یہودی آباد کاروں اور قابض فوج پر دھماکہ خیز مواد سے حملوں کے علاوہ چاقو سے حملے اور پٹرول بموں سے حملے کیے گئے۔

گذشتہ جمعہ کے روز اسرائیلی فوج کی طرف سے غرب اردن میں فلسطینی مظاہرین کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں دو فلسطینی گولیاں لگنے اور  درجنوں شہری آنسوگیس کی شیلنگ سے متاثر ہوئے۔ جمعہ کو قابض فوج اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان 9 مقامات پرتصادم ہوا۔

جمعرات کو اسرائیلی فوج نے غرب اردن میں 16 سالہ فلسطینی حسین محمد یونس کو گولیاں مار کر زخمی کردیا۔

مختصر لنک:

کاپی