قابض صہیونی فوج کی طرف سے القدس کے باشندوں کے خلاف کریک ڈائون اور ان کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے بیت المقدس کے 8 فلسطینی نوجوانوں کو گھروں میں نظر بند کرنےکے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے انور سامی نامی ایک فلسطینی نوجوان کو آج اتوار کو عدالت میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ قابض فوج نے القدس کے نواحی علاقے عیسویہ کے 7 نوجوانوں کے گھروں میں نظر بندی کے نوٹس جاری کیے تھے۔ ان کی شناخت فائز محمد محیسن،آدم کاید محمود، ندیم محمد الصفدی، محمد موسیٰ مصطفیٰ، محمد علیان علیان، صالح ابو عصب اور نضال فروخ کے ناموں سے کی گئی ہے۔