پنج شنبه 01/می/2025

تائیوان کے آرمی چیف 7 افسران سمیت ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک

جمعرات 2-جنوری-2020

تائیوان کے چیف آف اسٹاف اور سات دیگر سینئر افسر جمعرات کو ایک پہاڑی علاقے میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ہلاک ہوگئے۔

تائیوان کی وزارت دفاع کے ترجمان شی شان وین نے ‘ اے ایف پی’ کوچیف آف اسٹاف جنرل چن یی من تائپئی کے قریب پہاڑی علاقے میں ایک بلیک ہاک انڈر ایچ 60 ایم ہیلی کاپٹر کے گرنے کے باعث ہلاک ہوگئے۔ حادثے میں سات دیگر افسران بھی ہلاک ہوئے ہیں جب کہ پانچ زخمی ہیں۔

ذرائع کے مطابق  62 سالہ چن اور متعدد اعلی فوجی عہدے دار قمری سال کی تعطیل کے موقع پریلن کاؤنٹی میں فوجیوں سے ملاقات  کے معمول کے مشن پرتھےجہاں ان کا ہیلی کاپٹر گر کرتباہ ہوگیا۔ حادثے کی وجہ ہیلی کاپٹر کی فنی خرابی بتائی جاتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی