اسرائیل کےعبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ٹی وی چینل 2 کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو رواں ہفتے کے اختتام تک پارلیمنٹ سے تحفظ کے حصول کی درخواست دیں گے۔
عبرانی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاھو لیکوڈ پارٹی کی صدارت کے لیے ہونے والے انتخابات میں کامیابی کےبعد پارلیمنٹ سے تحفظ کے حصول کی درخواست کریں تاکہ وہ حکومت بھی چلا سکیں اور ان کے خلاف عدالت میں جاری مقدمات میں انہیں کسی قسم کی مشکل کا سامنا نا کرنا پڑے۔
کل منگل کے روز اسرائیلی سپریم کورٹ میں نیتن یاھو کی کرپشن سے متعلق کیسز میں سنائی گئی فرد جرم پربحث کی جائے گی۔ نیتن یاھو کو ان کیسز میں دی گئی 30 دن کی مہلت ختم ہونے کو ہے اور نیتن یاھو اس مہلت کے ختم ہونے سے قبل جمعرات تک پارلیمنٹ سے تحفظ کے حصول کی کوشش کریں گے۔
خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیل کی حکمراں جماعت’ لیکوڈ’ کے پارٹی انتخابات میں بنجمن نیتن یاھو ایک بار پھر پارٹی کے سربراہ منتخب ہوگئے تھے۔