اسرائیلی سول ایڈمنسٹریشن کی طرف سے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں یہودی آباد کاروں کے لیے دو ہزار مکانات کی تعمیر کی منظوری دینے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔ آئندہ چند روز میں اس فیصلے پرعمل درآمد کیا جائےگا۔
عبرانی اخبار ‘ہارٹز’ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیلی سول ایڈمنسٹریشن رواں ہفتے ایک نئی یہودی کالونی میں دو ہزار مکانات کی تعمیر کی منظوری دے گی۔
خیال رہےکہ حال ہی میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا تھا کہ وہ عن قریب غرب اردن اور القدس میں یہودی آباد کاروں کے لیے تین ہزار گھروں کی تعمیر کی منظوری دیں گے۔
نیتن یاھو نےامریکی حکومت کی آشیر باد سے مقبوضہ مغربی کنارے اور وادی اردن کو صہیونی ریاست میں ضم کرنے کا اعلان کیا تھا۔