چهارشنبه 30/آوریل/2025

ملائیشیا کا غزہ اور رام اللہ میں اعزازی قونصل خانے قائم کرنے کا اعلان

پیر 30-دسمبر-2019

ملائیشیا کی حکومت نےفلسطینی قوم کےساتھ اظہار یکجہتی کے لیے فلسطین کے علاقوں غزہ اور رام اللہ میں قونصل خانے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

ملائیشیا کے وزیرخارجہ سیف الدین عبداللہ نے سرکاری نیوز ایجنسی’بیرناما’ کو دیئےگئے انٹرویو میں کہا کہ ان کا ملک فلسطینی شہروں غزہ اور رام اللہ میں اعزازی قونصل خانے قائم کرے گا۔ اس کے علاوہ جلد ہی اردن میں فلسطینی سفارت خانہ کھولنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اردن میں فلسطین کے لیے سفارت خانہ آئندہ سال 2020ء میں قائم کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ آئندہ سال حکومت استنبول میں بھی قونصل خانہ قائم کرے گا۔ استنبول میں ملائیشیا کے قونصل خانے کا اعلان رواں سال جولائی میں مہاتیرمحمد  کے دورہ ترکی کےدوران کیا گیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی