گذشتہ روز لبنان میں موجود اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد نے بیروت میں متعین کیوبا کے سفیر سے ملاقات کی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بیروت میں موجود حماس کی قیادت نے جماعت کے مندوب احمد عبدالھادی کی قیادت میں کیوبا کے سفیر الیکذنڈر پیلیسر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں فلسطین کی موجودہ صورت حال، خطے میں رونما ہونے والی تبدیلیوں اور دو طرفہ دلچسپی کے امورپرتبالہ خیال کیا گیا۔
حماس کے وفد اور کیوبا کے سفیر کے درمیان لبنان میں موجود فلسطینی پناہ گزینوں کی معاشی مشکلات اور دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کرنے والے حماس کے وفد میں جماعت کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ مشہور عبدالحلیم، شعبہ طلاعات کے انچار عبدالمجید العوض اور دیگر رہ نما شامل تھا۔