اسرائیلی وزارت ماحولیات نے توانائی کمپنی ‘نوبل انرجی’ کو ‘لویتان’ گیس فیلڈ سے گیس کےاخراج کے لیے پبلک نوٹس جاری کرنے اور گیس فیلڈ سے گیس کے اخراج کی اجازت دے دی ہے۔
حیفا شہر کے ساحلی علاقے الطنطورہ کے ساحل پرواقع ‘لویتان’ گیس فیلڈ سے گیس کا اخراج آئندہ منگل کے روز شروع کیا جائے گا۔ اسرائیلی محکمہ ماحولیات کی طرف سےگیس فیلڈ سے گیس کےاخراج کی ٹھیکیدار کمپنی کو گیس کےاخراج کے حوالے سے عوام کو آگاہی اشتہار جاری کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
وزارت ماحولیات کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ گیس فیلڈ کےاطراف میں موجود آبادی کو اس گیس فیلڈ پرکام شروع ہونے کے بارے میں آگاہ کیا جا رہا ہے۔ اگرچہ گیس فیلڈ سے عام شہریوں کی زندگی کو کوئی خطرہ لاحق نہیں مگر اس کے باوجود پبلک کو اس اہم منصوبے پرعمل درآمد شروع کرنے کے بارے میں مطلع کرنا ضروری ہے۔
عبرانی ٹی وی چینل ‘آئی ٹو نیوز’ کے مطابق تیسرے مرحلے میں لویتان گیس فیلڈ سے مسلسل 8 گھنٹے گیس کا اخراج جاری رہے گا۔ اس گیس کا ایک بڑا حصہ مصر کوفروخت کیا جائے گا۔